Live Updates

وزیراعلی پنجاب کی سی ای اوز، ڈی ای اوز ایجوکیشن کی سلیکشن کا جامع میکانزم بنانےکی ہدایت

ٹیسٹ، انٹرویو، کمپیوٹرایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہوگی، لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اپریل 2024 18:59

وزیراعلی پنجاب کی سی ای اوز، ڈی ای اوز ایجوکیشن کی سلیکشن کا جامع میکانزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب سکول انسپیکٹوریٹ، سٹینڈرڈآزڈ میٹرک ایگزیم بورڈ بنانے اور سکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ''سکول اولمپکس'' کروانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی ای او، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کا جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم بنایا جائے۔ٹیسٹ، انٹرویو، کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہو گی، لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں۔

سرکاری سکولوں میں سپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہر ضلع کے ایک سکول میں سپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے۔ سرکاری سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ مجوزہ اتھارٹی پنجاب ایجوکیشن ٹیچر اینڈ کریکولم ڈویلپمنٹ، سکول ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، نصاب کی تشکیل، ٹسٹنگ اینڈ اسسمنٹ، لرننگ آؤٹ کمزز کا کام کرے گی۔

ڈویژنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئے سکول قائم کئے جائیں گے۔ 41 فیصد درسی کتب کی فراہمی مکمل، مئی تک تمام سکولوں میں کتابیں مہیا کر دی جائیں گی۔ آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں گی۔ سکولوں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی پر نئی سٹوری کتاب تیارکرکے وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات