مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 21500 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا کاروباری حجم بالکل کم رہا رمضان کریم کی وجہ سے کاروبار میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ بہر حال اِکا دکا کام ہو جاتا ہے جو رپورٹ نہیں ہوتا فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 60 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جبکہ ایک بین الاقوامی کمیٹی کے پاس تقریبا 75 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک ہے جو گاہے گاہے فروخت ہو رہا ہے حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی مد میں اضافہ کر دیا گوکہ پہلے ہی توانائی کی ہو شربا قیمت کی وجہ سے صنعتیں چلانا مشکل تھا یہ مزید اضافہ پیداواری قیمت مزید مہنگی کردے گا ابھی تو گیس کی مد میں 147 فیصد اضافہ کی بازگشت سنی جا رہی ہے۔

حکومت صنعتکاروں کی اپیلوں پر بالکل دھیان نہیں دے رہی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

صنعتیں کم چلنے اور بند ہونے کی وجہ سے بے کاری بے و روزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں حالات دیکر گو ہونے جا رہے ہیں حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاھئے۔ آئندہ سیذن کے لئے خریب فصل کے لئے پانی کا مسلا بھی سامنے آرہا ہے فی الحال رپورٹ کے مطابق %35 پانی کم ہے۔

اپریل مہینہ شروع ہو چکا ہے لیکن F C A کی جانب سے کپاس کے پیداواری ہدف کا اعلان نہیں گیا حکومت کی جانب سے پھٹی کی مداخلتی قیمت کے تعیون میی بھی تاخیر ہو رہی ہے۔صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 20000 تا 22000 روپے پھٹی جو قلیل مقدار میں ہے کی قیمت 9500 تا 10500 روپے ہے۔ بنولہ، کھل اور تیل کی قیمت مستحکم ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 21500 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھا ؤمیں مندی کا رحجان رہا۔ نیویارک کاٹن میں نمایاں مندی رہی وعدے کا بھاؤ کم ہوکر 86.25 امریکن سینٹ کی نیچی سطح پر بند رہا۔ بھارت میں روئی کے بھا ؤمیں کمی کا رجحان ہے۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 84 ہزار 900 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔چین 35 ہزار 300 گانٹھیں خرید کر سرفہرست رہا۔ ترکی 19 ہزار 400 گانٹھیں خرید کر دوسرے نمبر پر رہا۔