مودی سرکار کا الیکشن سے پہلے بالی ووڈ کا کے ذریعے پروپیگنڈا

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) مودی سرکار کا الیکشن سے پہلے بالی ووڈ کا کے ذریعے پروپیگنڈا، مودی سرکار کا بھارتی فلم انڈسٹری پر دبائو سیاسی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ، مسلم مخالف پراپیگنڈا بھارت کے انتخابات سے قبل بالی ووڈ انڈسٹری میں زور پکڑنے لگا ، فلمی نقادوں اور تجزیہ کاروں نے کئی موضوعات پر اسلامو فوبک بیانیے کو آگے بڑھانے اور جھوٹی مسلم مخالف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا الزام لگایا ۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق یہ وہ فلمیں ہیں ، جو بظاہر بھارت کی تاریخ کی "حقیقی کہانی" بیان کرنے کا دعوی کرتی ہیں، مودی سرکار کی ہندو قوم پرست پالیسیوں اور نظریے کی تشہیر کرنے والی تقریباً ایک درجن سے زائد نئی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں ، بھارتی فلم انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ یہ فلمیں بھارت کو مذہبی تفریق پر مزید تقسیم کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی، چنئی کی کریا یونیورسٹی کے پروفیسر سیاندیب چودھری کے مطابق بھارتی فلموں کو بے ربط پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ، جو حکومت کے سیاسی ایجنڈے کو دکھاتے ہوئے جان بوجھ کر غلط معلومات کی تشہیر کرتی ہیں، مودی کے اقتدار کے دوران فلم انڈسٹری کو جارحانہ انداز میں تعاون کیا گیا ، جسکا مقصد مودی کے انتہا پسند نظریے کو انڈسٹری کا حصہ بنانا تھا ، پروفیسر سیاندیب چودھری کے مطابق مودی سرکار اپنے انتہا پسند نظریے کوہتھیار بنا کر لوگوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اختلافات کا بیج بو رہی ہے ، مودی اور دیگر سرکاری افسران نے اپنی تقریروں کو بہت سی فلموں میں شامل کیا ہے ، جسکے تحت سینما بی جے پی کے سیاسی نظریے کی ایک شکل بن چکا ہے ، سابقہ جرنلسٹ کندن سشی راج نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی حقیقت کھول دی، ان کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری نے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈے کو ہوا دے کر حق اور سچ کو بھارتی عوام سے دور رکھا ہے ، دی گارڈینز کے مطابق بی جے پی کے بیانیے کا پرچار کرنے والی فلمیں باقاعدگی کے ساتھ نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ریلیز ہو رہی ہیں، الیکشن سے قبل تقریبا 10 ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو اسلامو فوبک مواد پر مبنی ہیں ، یہ بھارتی فلم انڈسٹری پر قبضہ کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کے زریعے مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے ہندو عوام متاثر ہو چ چکی ہے ، جو وہاں کے مسلمانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔