او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکھر کی مختلف ہسپتالوں کے لئے پانچ ایمبولینسز فراہم کر دی گئیں

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکھر کی مختلف ہسپتالوں کے لئے پانچ نئی ایمبولینسز فراہم کر دی ہیں ، تقریب میں ایم این اے سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ سندھ حکومت اور ایم این اے سید خورشید احمد شاہ کی کوششوں سے او جی ڈی سی ایل پاکستان نے سکھر ضلع کے لیے مکمل طبی آلات سے لیس 5 نئی ایمبولینسز عطیہ کی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ گاڑیاں ایم ایس روہڑی، ایم ایس کندھرا، ایم ایس صالح پٹ، ایم ایس پنو عاقل اور ایم ایس باگرجی کے حوالے کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکھر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔