پاک فوج دہشت گردوں کو چن چن کر جہنم واصل کررہی ہے، حاجی جمیل ضیا

قوم کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نکالنے کے لیے پاک فوج ہروقت حاضر رہتی ہے،بیان

اتوار 7 اپریل 2024 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹائون حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاک فوج دہشت گردوں کو چن چن کر جہنم رسید کررہی ہے، پاک فوج کوکسی قسم کے کریڈٹ یا شہرت کا شوق نہیں یہ صرف جذبہ حب الوطنی ہے جس کی تحت سرحدوں پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے ہم وطنوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نکالنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت حاضر رہتی ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پاک فوج ایک ادارے نہیں بلکہ ایک جذبہ اور وفا کا نام ہے جس کے جوان وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور قوم کی امداد اور جانیں بچانے کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے نظر آتے ہیں، آجکل کچھ یوٹیوبرز ایک نام نہاد سیاسی جماعت کے آلہ کار بن کر افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کا یہ عمل دشمنوں کے مذموم عزائم کی مدد کرنے کے زمرے میں آتا ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیے اور جو بھی ایسے لوگوں کی پشت پناہی یا فنڈنگ کررہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر کہ 8 دہشت گرد وں کو ہلا ک کیا جبکہ شمالی وزیرستان اوربلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں میں 4 دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کیساتھ مل کر پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیںاور پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کے لیئے تیار ہے ، دہشت گردی کے خلا ف جاری اس جنگ میں پاکستان نے بے تحاشا نقصان اٹھایا ہے اس لیئے دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمے کیے بنا سیکورٹی فورسز پیچھے نہیں ہٹیں گی وہ دن دور نہیں جب پاکستان میںایک دہشتگرد باقی نہیں رہیگا، دشمن جوچاہے کر لے اپنے مذموم اور گھٹیا عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔