شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

پیر 8 اپریل 2024 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) شمالی وزیرستان میں 6 اور 7 اپریل کی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔