tگورنرسندھ سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد کی ملاقات

ڑ*درپیش مشکلات، صنعت کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبالہ خیال ح*آئی ٹی پروگرام کی تعریف۔ یہ پروگرام نوجوانوں کی قسمت بدل دے گا۔ وفد

پیر 8 اپریل 2024 21:25

ت*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرہائو میں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے وفد نے ایس ایم تنویر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی مشکلات، صنعت کے مسائل، شہر قائد میں بجلی ، گیس کی تواتر سے فراہمی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صنعت کاروں کے وفد نے گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی قسمت بدل دے گا۔ وفد نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیڈریشن کے دورے کی دعوت کی درخواست بھی کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں خالد تواب، میاں زاہد حسین، ثاقب فیاض ، اسلام راجپوت، جام قائم علی او ڈاکٹر نعمان بٹ بھی شامل تھے۔#