فیصل آباد میں منشیات سپلائرگرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منگل 9 اپریل 2024 15:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) فیصل آباد میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف پولیس اور تھانہ گلبرگ پولیس نے مشترکہ آپریشن میں عید گاہ روڈ پر کامیاب کا رروائی کرکے لوڈر رکشہ پر منشیات لے جاتے منشیات فروش شبیر حسین کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 19 کلو چرس، 12 کلو افیون، 1400 گرام ہیروئن اور تقریبا 18 گرام آئس برآمد کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شبیر حسین لوڈر رکشہ پر منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے جا رہا تھا۔ پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر ملزم لوڈر رکشہ سے منشیات اٹھا کر بھاگ نکلا، پولیس نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے شبیر حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔