سکھر، محکمہ ٹرانسپورٹ کی اضافی کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں جاری

منگل 9 اپریل 2024 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) محکمہ ٹرانسپورٹ کی اضافی کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں جاری،موٹروے، بائی پاس، قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر زائد کرائے وصول کرنے پر ایکشن ،کراچی اور پنجاب سے آنے جانے والی گاڑیوں کے مالکان پر زائد کرائے وصول کرنے پر جرمانے عائد،تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹراپسورٹ اتھارٹی سکھر کے سیکریٹری فیاض احمد منگی کی سربراہی میں مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کاروائیاں جاری ہیں اور ڈی آر ٹی اے سیکرٹری فیاض منگی کی سربراہی میں عملہ گذشتہ تین دنوں سے متحرک نظر آرہا ہے اور گذشتہ روز موٹروے، بائی پاس، قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر زائد کرائے وصول کرنے پر کاروائی کرکے کراچی اور پنجاب سے آنے جانے والی گاڑیوں کے مالکان پر زائد کرائے وصول کرنے پر جرمانے عائد کئے سیکڑوں مسافروں کو ان سے لیا گیا زائد اضافی کرایہ واپس کرادیا ڈسٹرکٹ ریجنل ٹراپسورٹ اتھارٹی سکھر کے سیکریٹری فیاض احمد منگی نے بتایا کے سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، سیکرٹری اسد ضامن کی خصوصی ہدایات ہیں کہ اضافی کرایہ وصول کرنے نہ دیا جائے کارروائی میں ڈویڑنل اور ضلع انتظامیہ کا بھی تعاون شامل ہے،ڈویڑنل کمشنر اور ڈی سی سکھر کی جانب سے بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔