کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل

مقتول واحد کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور چھ ماہ قبل ہی ہاسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کی تھی

منگل 9 اپریل 2024 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) غریب آباد انڈرپاس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، مقتول واحد کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور چھ ماہ قبل ہی ہاسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید سے پہلے کرمنلز کو کھلی چھوٹ مل ہوئی، غریب آباد میں پولیس اوررینجرز کی اسنیپ چیکنگ سے بچنے کیلئے سوسائٹی میں گھسنے سے روکنے پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکر رہے تھے کہ گشت پرموجود رینجرز اہلکاروں نے ملزمان کوپکڑنیکی کوشش کی تاہم وہ موٹر سائیکل پھینک کرفرار ہوگئے۔رینجرز اہلکاروں نے پیدل فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان قریب کی سوسائٹی میں داخل ہوئے، جس پر سوسائٹی کیگارڈ نے ملزم کوپکڑنیکوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،مقتول واحد نے چھ ماہ قبل ہی ہاوسنگ سوسائٹی میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری شروع کی تھی ، ہاوسنگ سوسائٹی کے مکین کا کہنا ہے کہ واقعہ سے کچھ دیر قبل ہی مقتول کو تنخواہ ادا کی تھی ، جس پر اس نے بچوں کو عید شاپنگ پر لے جانا کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس نے تین خول برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب اکتیس مارچ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی شہری چل بسا، مقتول سعد کراچی گلشن اقبال کارہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔واضح رہے رواں سال ڈکیتی مزاحمت میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد ساٹھ اور ماہ رمضان میں قتل ہونیوالوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔