ہمارامطمع نظرعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودہے نہ کہ ایک نابالغ سیاسی جماعت کی مانند الزام تراشی اور دشنام طرازی،نجینئرامیرمقام

منگل 9 اپریل 2024 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی اموراورامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ ہمارامطمع نظرعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودہے نہ کہ ایک نابالغ سیاسی جماعت کی مانند الزام تراشی اور دشنام طرازی،اگرتاجدار حماقت دھرنوں اورالزام تراشیوں کی بجائے عوامی فلاح وبہود اورمعاشی واقتصادی ترقی پرتوجہ دیتے تو آج وطن عزیزترقی کی راہ پرگامزن ہوتا،صوبے میں 92نشستیں تحریک انصاف کی مگر عوام کوریلیف دینے کی بجائے اوراپنے ناکامیوں کوچھپانے کیلئے وہ پرانی روش اپناتے ہیں اورصرف احتجاج،دھرنوں اورالزامات کوترجیح دیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں پارٹی ورکروں کیساتھ ملاقات کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کواس بار تحریک انصاف کامواخذہ کرناچاہئے،باقی صوبے ترقی کی راہ پرگامزن ہے جبکہ تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخواترقی کی دوڑکچوے کی چال چل رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر سوشل میڈیاپرعوام کوحقیقی سیاسی قیادت دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں مگرعوام اس بارخودسیاسی ترازوسے ناپ تول کرکے اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرفیصلہ کریگی۔انہوں نے کہاکہ لیڈربننے کیلئے سوشل میڈیا نہیں بلکہ عوامی عدالت میں پیش ہوناپڑتاہے،زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات سے لیڈربنتے ہیں،دھماچوکڑی مچانے سے لیڈرنہیں بنتے۔

انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائی ہے اوراٹھاتارہوں گا،ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس وکسٹم نفاذکے حوالے سے کابینہ میں اکیلے جولڑائی کی ہے اللہ گواہ ہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ میں حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے جوکیمپین چلائی اوردن رات محنت وہ قابل ستائش ہے،مسلم لیگ(ن)کے کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں،مجھے پارٹی ورکروں پرفخرہے،ان کی محبت ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک ایک ورکروں کوجواب دہ ہوں،عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ایڈوانس عید مبارک دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ایک ورکر تھا آج بھی وہی ورکر ہوں اور میرے دروازے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے بلا دربان کھلے رہیں گے۔