ہمارامطمع نظرعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودہے نہ کہ ایک نابالغ سیاسی جماعت کی مانند الزام تراشی اور دشنام طرازی،انجینئرامیرمقام
اگرتاجدار حماقت دھرنوں اورالزام تراشیوں کی بجائے عوامی فلاح وبہود اورمعاشی واقتصادی ترقی پرتوجہ دیتے تو آج وطن عزیزترقی کی راہ پرگامزن ہوتا،عوام اس بارخودسیاسی ترازوسے ناپ تول کرکے اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرفیصلہ کریگی،
منگل 9 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کواس بار اس تحریک انصاف مواخذہ کرناچاہئے،باقی صوبے ترقی کی راہ پرگامزن ہے جبکہ تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخواترقی کی دوڑکچوے کی چال چل رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر سوشل میڈیاپرعوام کوحقیقی سیاسی قیادت دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں مگرعوام اس بارخودسیاسی ترازوسے ناپ تول کرکے اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرفیصلہ کریگی۔انہوں نے کہاکہ لیڈربننے کیلئے سوشل میڈیا نہیں بلکہ عوامی عدالت میں پیش ہوناپڑتاہے،زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات سے لیڈربنتے ہیں،دھماچوکڑی مچانے سے لیڈرنہیں بنتے۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویڑن کے عوام کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائی ہے اوراٹھاتارہوں گا،ملاکنڈڈویڑن میں ٹیکس وکسٹم نفاذکے حوالے سے کابینہ میں اکیلے جولڑائی کی ہے اللہ گواہ ہے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ میں حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے جوکیمپین چلائی اوردن رات محنت وہ قابل ستائش ہے،مسلم لیگ(ن)کے کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں،مجھے پارٹی ورکروں پرفخرہے،ان کی محبت ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ایک ایک ورکروں کوجواب دہ ہوں،عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ایڈوانس عید مبارک دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ایک ورکر تھا آج بھی وہی ورکر ہوں اور میرے دروازے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے بلا دربان کھلے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.