Live Updates

عمران حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر، برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں

پی ڈی ایم کی پچھلے 2 سال کی کارکردگی 1950ء سے بھی بدترین ہے، بدترین مہنگائی کے باعث مڈل کلاس طبقہ لوئر کلاس طبقے میں منتقل ہوچکا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائیں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ

muhammad ali محمد علی منگل 9 اپریل 2024 22:08

عمران حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر، برآمدات تاریخ کی بلند ترین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2024ء) ماہر معیشت مزمل اسلم کے مطابق عمران حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر، برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں، پی ڈی ایم کی پچھلے 2 سال کی کارکردگی 1950ء سے بھی بدترین ہے، بدترین مہنگائی کے باعث مڈل کلاس طبقہ لوئر کلاس طبقے میں منتقل ہوچکا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو 2 سال مکمل ہو جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد پاکستان کی معاشی کارکردگی آج کسی دھانے پر کھڑی ہے، 9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی جسکو دو سال مکمل ہوگئے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا سبب مہنگائی بتایا گیا،کہا گیا پاکستان کی معیشت اچھی نہیں چل رہی اور عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد پی ڈی ایم اسکو سدھاریگی، مزمل اسلم نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرونا کے دو سال کے دوران کارکردگی پر پوری دنیاحیران تھی،کرونا جیسی وبا ء کے دوران بھارت سمیت جب بڑی بڑی معیشیتں ناکام ہوگئیں،پاکستان کی شرح نمو کی رفتاربھارت سے زیادہ تھی، کووڈ کے دوران پاکستان کی معیشت نا ہونے کے برابر سکڑی،عمران خان حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر اور برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں،عدم اعتماد کے بعد سب تہس نہس ہوگیا، عمران خان کے دور حکومت کے آخری مہینے میں مہنگائی 12 فیصد سے بھی کم تھی، ہم نے سنہرے دور کا سنا تھا لیکن عمران خان کی حکومت کے بعد ایک سیاہ دور کا آغاز ہوا،اس سیاہ دور نے پاکستان کو 50 سال پیچھے چھوڑ دیا ہے، پی ڈی ایم سمیت شہباز حکومت نے سمجھا عمران خان کی چھوڑی ہوئی معاشی ترقی پر اقتدار پر بیٹھ جائینگے، انہوں نے کہا کہ قدرت کا قانون ہے جب گروتھ منفی رہے تو اگلے سال گروتھ اوپر جاتی ہے، لیکن یہ پی ڈی ایم اتنی نااہل تھی کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف سمیت اسٹیٹ بینک خود تخمینہ 2 فیصد بتارہے ہیں،پی ڈی ایم کی پچھلے دو سال اور اگلے دو سال کی کارکردگی 1950 سے بھی بدترین کارکردگی ہے، پاکستان تین بار،1973، 1998 اور 2008 میں بحران کا شکار ہوا،اس پی ڈی ایم نے خود ہی اپنا مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس بدترین مہنگائی کے باعث مڈل کلاس طبقہ لوئر کلاس طبقے میں منتقل ہوچکا ہے ، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائنگے، تباہ حال معیشت کے باعث پورے پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بری طرح بگڑ چکی ہے ،پاکستان کا نوجوان جو پاکستان کی امید تھی انکے لئے ملازمتوں کے مواقعے ختم ہوگئے، پی ڈی ایم نے معیشت کے ساتھ جو کہلواڑ کیا اسکے باعث پوری قوم گھوٹنوں پر بیٹھ گئی ہے،مہنگائی کے باعث جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، سارا ملبہ ایس آئی ایف سی پر ڈال دیا گیا ہے، حکومت ملک میں سرمایہ کاری لانے میں بر ی طرح ناکام ہوچکی ہے، پچھلے سال نجی سیکٹر نے صرف 35 ارب روپے قرض لیا، یہ کہتے تھے سرکاری خرچے کم کرینگے،شہباز شریف سرکاری پیسوں پر 30، 31 لوگوں کو عمرے پر لے گئے ہیں، ہم کب اس ملک کے بارے میں سوچیں گی برازیل سے 200 گائیں آئیں، شو شا چھوڑا گیا اعلی نسل کی گائیں کا، کیا 200 گائیں ملکی معیشیت کو ٹھیک کرینگی پاکستان اس وقت معاشی تباہی کے دور سے گزر رہا ہے، دور دور تک کچھ اچھے کی امید نظر نہیں آرہی، حکومت سے درخواست ہے ایسے ملک نہیں چل سکتا،حکومت کی جانب سے پیدا کردہ اس بے یقینی کی صورتحال اور عوامی مینڈیٹ چوری کر کے ملک ترقی نہیں کرسکتا، مینڈیٹ والی حکومتیں آئیں تو ملک ضرور ترقی کرسکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات