پی پی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری رانا جواد کی والدہ کو سپر د خاک کردیا گیا

جمعرات 11 اپریل 2024 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) پی پی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری رانا جواد کی والدہ کو سپرد خاک کردیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالقدیر نظامی نےنماز جنازہ پڑھائی ،نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہزاد سعید چیمہ ،عثمان ملک،علی بدر ،رانا عرفان ،منور انجم ،ڈاکٹر خیام، را ناخالد ،رانا جواد ،رانا فواد ،رانا فرید،حاجی عزیز الرحمان چن، نصیر خان، عارف خان، رانا جمیل منج، امجد جٹ ،خالد بٹ،ریاض جٹ ،آغا تقی،رانا اشرف سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحومہ کو شادمان کے مقامی قبرستان میں سپر خاک کیاگیا،مرحومہ کی رسم قل آج (12اپریل )کو ان کی رہائش گاہ شادمان 2 میں ادا کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، رانا فاروق سعید،اسلم گل،رانا اشعراور دیگر نے رانا جواد اور رانا فواد سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔