اللہ تعالیٰ عید الفطر کو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا وسیلہ بنا ئے ، فریال تالپور

جمعہ 12 اپریل 2024 09:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے ، اپنے تہنیتی پیٖغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر خوشی اور تشکر کا دن ہے، اللہ تعالیٰ کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے،عید الفطر بھائی چارے، خیرسگالی اور یک جہتی کے اقدار کے احیا ءکا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان جوانوں کو بھی آج اپنی دعا ئوں میں یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،عید کے مقدس دن کے موقع پر ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں و بہنوں کو بھی بھول نہیں سکتے، ان کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔فریال تالپورنے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس عید الفطر کو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا وسیلہ بنا دے۔