8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا، رانا ثناء اللہ

کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کر رہی ہیں

جمعہ 12 اپریل 2024 13:00

8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا، رانا ثناء ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے، 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پر فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے دعا ہے انہیں مظالم سے نجات ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے، کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، 2018 میں ملک سیاسی اور معاشی طور بھی مستحکم تھا،رانا ثنائ اللہسابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اٴْس وقت کی حکومت کو ڈی ریل کیا الیکشن میں دھاندلی کرائی، ملک کو سیاسی عدم استحکام کیا جس سے معاشی حالات بھی خراب ہوئے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مستحکم کرنے، معیشت کی بہتری کیلئے کوشش جاری ہیں۔