پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے ، شازیہ مری

جمعہ 12 اپریل 2024 16:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ یپپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگھڑ کے گاؤں محمد حسن چانڈیو میں عید ملن پارٹی میں شرکت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں 2013 میں جو ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا تھا وہ مزید بڑھایا جائے گا اور اچھڑو تھر کے عوام کو بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں میسر کی گئی ہیں جبکہ مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔