جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت ر عیدملن پارٹی
ہفتہ 13 اپریل 2024 15:00
(جاری ہے)
امت مسلمہ فلسطین و اقصیٰ کی اسرائیلی درندوں سے آزادی کیلئے مضبوطی سے کھڑی ہے ۔
دنیا بھر کے مسلمان عوام کی ہر طرح کی مدد و عملی شرکت فلسطین و اقصیٰ کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ محمد حسین محنتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک بندہ مؤ من کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ۔اس ماہ مبارک کی برکت سے بندہ مومن نماز ، روزہ ، ذکر ، قرآن کی تلاوت اور صدقہ وخیرات زکوٰۃ کے ذریعے اس کی خوشنودی ، قربت اور جنت کا مستحق بن جاتا ہے ۔رمضان المبارک بندہ مومن کو بقیہ گیارہ ماہ و ساری زندگی کیلئے اس کی اطاعت اور اس کے عطا کردہ قرآن وسنت کے آفاقی نظام کے عملی نفاذ کی جدوجہد کیلئے ابھارتا ہے۔تقریب سے ٹاؤن چیئرمین کراچی ماڈل ٹاؤن ظفر احمد خان ،حاجی نور الہی اور محمد اکرم شیخ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر حاجی نور الہی مغل و دیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت عید الفطر کے موقع پر عید بازاروں ، عیدگاہ اور دیگر نماز عید کے مقامات پر فلسطین کے مسلمانوں کیلئے اکٹھا کئے گئے تقریباً 26لاکھ روپے کا چیک امیر جماعت اسلامی سندھ کو چیک کی صورت میں پیش کیا۔اس سے قبل بھی اہلیان میرپورخاص کی جانب سے اہل فلسطین و غزہ کی امداد کیلئے تقریباً 55 لاکھ روپے کے عطیات جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے روانہ کئے جا چکے ہیں ۔تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان و ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعد ازاں محمد حسین محنتی نے گزشتہ شب اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ میزائل حملے میں اسماعیل ہانیہ کے تین جواں سال بیٹوں اور پوتوں وتمام شہدائے فلسطین و اقصیٰ کی شہادتوں پر غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.