مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کا حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اورن پوتے پوتیوں کی شہادت پر تعزیت کااظہار

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اورن پوتے پوتیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کی ثابت قدمی اور جذبے کو خراجنتحسیننپیشنکیااور اور اسماعیل ہنیہ کی جان سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہارنتشکرنکیا جامعہ اشرفیہ شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا پوری امت مسلمہ بلخصوص پاکستان کے عوام اسماعیل ہنیہ اور حماس کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں و دیگر کی شہادت مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے،تحریک فلسطین کے قائدین کے خاندانوں اور اولادوں کو نشانہ بنانا دراصل دشمن کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے جارحانہ اقدامات تحریک جہاد کی جرات و بسالت اور بزدل صہیونی فوج کے مقابلے میں مضبوط منصوبہ بندی کا اعتراف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی شہادت صرف فلسطینی قوم کا ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے، انشاء اللہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاہم حماس کی جہاد میں کی گئی کوششوں کی تائید کرتے ہیں اور عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری جبر و تشدد کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے امت مسلمہ اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور قابل قبول حد تک فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔جاری بیان میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور شہدا کی کامل مغفرت کے لیے دعا بھی کی کہ اللہ رب العزت شہدا کو اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے۔آمین۔