اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں و دیگر کی شہادت مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے،مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اورن پوتے پوتیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کی ثابت قدمی اور جذبے کو خراجنتحسیننپیشکیااور اور اسماعیل ہنیہ کی جان سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہارنتشکرنکیا جامعہ اشرفیہ شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا پوری امت مسلمہ بلخصوص پاکستان کے عوام اسماعیل ہنیہ اور حماس کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں و دیگر کی شہادت مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے،تحریک فلسطین کے قائدین کے خاندانوں اور اولادوں کو نشانہ بنانا دراصل دشمن کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے جارحانہ اقدامات تحریک جہاد کی جرات و بسالت اور بزدل صہیونی فوج کے مقابلے میں مضبوط منصوبہ بندی کا اعتراف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائ کی شہادت صرف فلسطینی قوم کا ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے، انشائ اللہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاہم حماس کی جہاد میں کی گئی کوششوں کی تائید کرتے ہیں اور عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری جبر و تشدد کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے امت مسلمہ اپنی ا?واز بلند کرتی رہے گی۔#