ٰ ڈسٹرکٹ پولیس نے بیساکھی میلہ 2024کے حوالے سیکیورٹی پلان گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال جاری کر دیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

-اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس نے بیساکھی میلہ 2024کے حوالے سیکیورٹی پلان گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال جاری کر دیا، اٹک پولیس کی1023 کے قریب افسران و جوانان تین تہوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس کے علاوہ 26 ایلیٹ سیکشنز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ 2024کے سلسلہ میں مورخہ 13 تا 15 اپریل سری پنجہ حسن ابدال میں منعقد ہوں گی جس میں اندرون و بیرون ملک سکھ یاتری شرکت کریں گے جن کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے ہیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کر رہے ہیں ، اسکے علاوہ 6 ڈی ایس پی بھی سکیورٹی کے عمل کو چیک کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سکھ یاتریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کل 1023 کے قریب پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جن میں 6 ڈی ایس پی ، 13 ایس ایچ او ،143 اپر سپا ر ڈ ینیٹ ،95 ہیڈ کانسٹیبل ،728 کانسٹیبل،36 لیڈیز کانسٹیبل شامل ہیں، مزید سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کے 26 سیکشن ہمہ وقت الرٹ ہوں گے، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے تمام سکھ یاتری بلا خوف و خطر آزادی سے اپنی عبادت کریں۔

متعلقہ عنوان :