نوشکی میں ہونے والے قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،عباس بادامی

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے کہا کہ سانحہ نوشکی ،میں بے گناہ قتل ہونے والے ہم وطنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں کیونکہ قائد اعظم کے پاکستان میں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایک دوسرے کا خون بہائے اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کو سراہتے ہیں اور شہید ہونے والے سپائیوں کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہونے والے حادثات بارشوں سے تباہی اور ڈوبنے والے افراد کیلئے دعائے خیر کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شاہ نورانی بس حادثے کے زخمیوں کیلئے دعا کی جاتی ہے کیونکہ ان شہداء نے ایک خاص مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی ایسے افراد کیلئے نیک تمنائیں اور اچھی خواہشات پاکستانیوں کے دل میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ مسافروں کو ریلیف دیں ۔