9مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی تھی ہم پاکستان کے کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ،عبدالکریم تورڈھیر
ہم قانون اور آئین کو مانتے ہیں مگر جس نے ملک کا آئین توڑا اس کیلئے جوڈیشل انکوائری قائم کی جائے تاکہ کس کا فائدہ اور کس کا نقصان ہوا پتہ چلے، ہمیں انصاف دیا جائے ، معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30
(جاری ہے)
عبدالکریم خان نے کہا کہ الجزیرہ میڈیا کے مطابق اٹھ فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو فارم 45 کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے 203 نشستیں ملی تھی خیبرپختونخوا میں تیرہ دی گئی جبکہ تیرہ چوری گئی تھی اس لیے تحقیقاتی عمل کے پراسسز کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق مسلم لیگ ن کو پورے ملک سے 25 جبکہ پی پی پی کو 13 سیٹیں ملی تھی ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی تھی انہوں نے کہا کہ ججز کہتے ہیں کہ ہم نے فیصلے دبائو پر کئے ہیں عدالت فارم 45 طلب کرتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں دیتی ہم انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں وفاقی حکومت کے وزرا اور ارکان سے باہر ممالک کے حکمران ملتے نہیں ماسوائے عرب ممالک کے ۔
خیبرپختونخوا کے عوام کی طاقت سے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیں گے انتخابات کے دوران ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر پہلے مرحلے میں صحت انصاف کارڈ ۔ لنگر خانے اور مسافر خانے بحال کریں گے جس کو اب عملی جامہ پہنایا گیا حالات بہت کھٹن ہیں پی ٹی آئی کے ایسے وقت میں وہ کھڑا رہے گا جس کا ضمیر زندہ ہو اور یہ حالیہ الیکشن میں خیبرپختونخوا کے عوام نے غیرت کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا جب بھی عمران خان اڈیالہ جیل سے احکامات جاری کریں گے اس کے کہنے پر لبیک کہیں گے خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط مورچہ ہے پی ٹی آئی کے جس ورکرز کے خلاف ناجائز ایف آئی آر ہوئے یا جیل میں ڈالے گئے تھے اس کا ضرور پوچھیں گے ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے 9 مئی کے واقعات کے تمام ویڈیوز اور سیکورٹی رپورٹ موجود ہے اس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے 9 مئی کی طرح رواں ماہ اپریل میں ایک اور کھیل کھیلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے لہٰذاپی ٹی آئی کے کارکنان اس سے باخبر رہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.