Live Updates

کچے کے ڈاکو غریبوں پر رحم کریں اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور نوابوں سرداروں کے بچوں کو اغوا کریں، علامہ راشد محمود سومرو

قبلہ اول میں انسانیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے اوریہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو غریبوں پر رحم کریں اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور نوابوں سرداروں کے بچوں کو اغوا کریںقبلہ اول میں انسانیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے اوریہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے فلسطین میں بچوں پر بمباری پر خاموش رہ کر کس منہ سے وہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مدرسہ قاسم العلوم میں مولانا فدا احمد ڈول کی وفات پر انکے فرزندسراج احمد ڈول سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ، شفیق کھوسو ، شاہ زین بجارانی ، قاری باسط ڈول اور دیگر موجود تھے علامہ راشد نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلمان حکمرانوں کا کردار قابل افسوس ہے ، سندھ کی حالت فلسطین سے مختلف نہیںایک طرف اسرائیل نے غزہ کو نوگو ایریا بنایا ہوا ہے تو دوسری طرف سندھ کی عوام کو ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے کچے کی پولنگ اسٹیشن کے نتائج بتا رہے ہیںکہ ڈاکوئوں کے سرپرست اسمبلی میںہیں نواب ، سردار وں نے سندھ کو تباہی کے کنارے پہنچایا ہے ڈہائی سال سے پریا کماری اور شکارپور سے ثناء اللہ سومرو کو پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے کراچی سے کشمور اسٹریٹ کرائم کی زد میں ہے ہسپتا ل اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز پکے کے ڈاکوئوں کے سپرد کئے گئے ہیںجے یو آئی نے قومی حلقہ این اے 190، 191، 192اور ٹھل کی صوبائی اسمبلی پانچ سیٹیں جتیں جس کے نتایج تبدیل کئے گئے سکھر لاڑکانہ ڈویژن میں30فیصد نشستوں پر جے یوآئی نے حصہ لیا اور 9لاکھ ہزار سے زائد ووٹ لئے الیکشن کمیشن اسلام آباد اور کراچی ہماری اپیلوں کو سننے کے لئے تیار نہیں، درخواستیں مسترد کی گئیں، عوام پیپلزپارٹی کے نہیں ہمارے ساتھ ہے ، الیکشن میں دھاندلی ، مینڈیٹ چوری اور سپریم کورٹ کے جسٹس کی ختم نبوت کی غیر ضروری تشریح کے خلاف مئی کو مزار قائد پر عوام کی نمائندوں کی اسمبلی سجے گی اور چور دروازے سے آنے والوں کو بتائیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر چوکیدار چوروں کے ساتھ مل گیا اور چور بنا ، اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کے بنا ادھوری ہے ، پشین میں احتجاج کرنے والوں کے خوش آمدید کہتے ہیں2018میں جو موقف تھا وہی 8فروری 2024پر ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ اقتدار کے لئے جدوجہد کرتے ہیںہم عوام کی فلاح کے لئے ، اگرمعیشت اور ملکی حالت کے لئے موجودہ حکومت کو موقع دیا جائے تو پھر عمران خان کی حکومت کو موقع کیوں نہیں دیا گیا ، اس وقت بھی تومعیشت خراب تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے میںوقت لگے لگا البتہ برف پگھلنا شروع ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں کچے کے ڈاکوئوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ غریبوں پر رحم کریں اگر اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلیٰ ، اسپیکر ، نوابوں سرداروں کے بچوں کو اغوا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات