حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو کارکردگی بہتر ہوگی، خورشید شاہ

ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ،افسران کی تعیناتی معاملے پر وفاق اور پنجاب میں تنازع کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا، رہنماء پیپلز پارٹی

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:40

حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو کارکردگی بہتر ہوگی، خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو کارکردگی بہتر ہوگی،افسران کی تعیناتی معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازع کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو کارکردگی بہتر ہوگی،ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازع کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔فلسطین کی صورتحال بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے،ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔