Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے، مراد علی شاہ

ْابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا، وزیر اعلیٰ سندھ کی گفتگو

اتوار 14 اپریل 2024 13:40

چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے، مراد ..
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اپنے والد کی برسی کے موقع پر سیہون پہنچے، انہوں نے اپنے والد کی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اقتدار میں حمایت اور طاقت کاغلط استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کے بجائے طاقت کا استعمال کیا اور اپنے لئے مسائل پیدا کیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے مہبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات