وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب کے والد محترم کی قبر پر فاتحہ خوانی

اتوار 14 اپریل 2024 15:45

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب کے والد محترم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی،درجات بلندی کے لئے خصوصی دعاکی،جام اظہر و جملہ اہلخانہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ والدین کے دنیا سے جانے کے بعد انکی کمی کوئی چیز پوری نہیں کرسکتی۔دوران فاتحہ معززین و عمائدین علاقہ ہمراہ تھے۔