لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں آندھی وتیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

اتوار 14 اپریل 2024 16:00

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں آندھی وتیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں آندھی وتیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے اکثر شہروں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود رہا جبکہ لاہور ڈویژن سمیت گوجرانوالہ ، ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن کے علاقوں میں تیز ہوائوںوگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ا ور ژالہ باری ہو ئی ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 21اور زیادہ سے زیادہ 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 114 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 134،فداحسین ہائوس167،سی سی آر پی آفس 114،ذکی فارم 141،پاکستان انجینئرنگ سروس114، فیز 8 ایوی گرین 134، سید مراتب علی روڈ114اورریونیو سوسائٹی میں 114 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔