حکومت کی توجہ مالیاتی اداروں سے قرضوں کے حصول پر مرکوز ہے، رہنماء جما عت اہلسنّت

اقتصا دی مسائل و بحر ان کی سب سے بڑی وجہ بھاری سود ی قرضو ں کا بو جھ ہے ، سید عبدالقادر شاہ شیرازی

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیرعلامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ سید ،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مفتی بلال قادری،مولانا الطاف قادری ،علامہ کامران رضوی،علامہ محمد میاں نوری،سید عبد الحق شاہ سیفی، نے ا پنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے پاکستانی معیشت شدید دبائو کا شکار ہے ۔

حکومت کی توجہ عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی ممالک سے قرضوں کے حصول پر مرکوز ہے۔ حکو مت کی جانب سے پیٹرولیم مصنو عات ،بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈا ل دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پا کستا ن کے معا شی و اقتصا دی مسائل و بحر ان کی سب سے بڑی وجہ بھاری سود ی قرضو ں کا بو جھ ہے ، شریعت اسلامی میں سو دکے لین دین کی شد ید مذمت ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سود کی ممانعت سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب قوم قرضوںکے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے، ہو شربا مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف کے دعوے صرف زبانی کلامی ہی ہیں ، غریب عوام کا کوئی پر سان حال نہیں مہنگائی سے غریب متوسط طبقہ شدید متاثر ہے ۔

انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ فرسودہ سود میں جکڑی اور تبا ہ حا ل نظا م معیشت کی تبدیلی کیلئے اسلامی طرزِ تجا رت اختیا ر کریں ،پیغمبر ِ اسلام کے متعارف کر دہ تجا رت کے زریں اصول اپنا کر ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ممکن ہے ۔