آج قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نظریے اور مشن پر کاربند رہنے کا عہد کریں، فریال تالپور

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے پیغام فریال تالپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقد جلسہ عام کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جیالوں سمیت پوری قوم اپنے عظیم لیڈر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات، ویژن اور نظریئہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شہید بھٹو کیس پر بھیجے گئے ریفرنس پر عدالتی فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ آئیے آج قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نظریے اور مشن پر کاربند رہنے کا عہد کریں۔