این اے 151 سے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) تحریک لبیک پاکستان کے این اے 151 سے ٹکٹ ہولڈر ارشاد علی بابر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹی ایل پی کے ترجمان کے مطابق این اے 151 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ارشاد علی بابر کی تیز رفتار گاڑی بوسن روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرائی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ارشاد علی بابر زخمی جبکہ ان کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔بعدازاں ارشاد علی بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔