کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، کے الیکٹرک کا دعویٰ

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) کراچی میں دن بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی۔ کے۔ الیکٹرک کی ٹیمیں صورتحال کی نگرانی کرتی رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ کے اہم محکموں محکمہ موسمیات اور شہر کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں جبکہ فیلڈ میںموجود ٹیمیں کسی بھی فالٹس کو دور کرنے کے لیے دستیاب رہیں۔

کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کے تقریبا 2100 فیڈرز میںسے 1900 سے زائد فیڈرز فعال رہے، جن سے بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوںجاری رہی۔ شہر کے نشیبی علاقوںمیں جہاںپانی جمع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور جن علاقوںمیںکنڈوںکی بہتات ہے، وہاںہنگامی حفاظتی پروٹوکول کے تحت بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم فیلڈ میں موجود ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ان علاقوںمیں بجلی بتدریج بحال کردی گئی۔

کے۔ الیکٹرک کے ترجمان نے بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر شہریوں کو حفاظتی تدابیر یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے اور بارش کے دوران پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ کے۔ الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹفارمز صارفین کی مدد اور معلومات تک رسائی کے لیے 24/7 دستیاب ہیں۔

صارفین کے ای لائیو ایپ اور واٹس ایپ سروس کے ذریعے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ بارش کے موسم میںہنگامی شکایت کے لیے صارفین فوری طور پر کال سینٹر 118 پر رابطہ کریں۔کے۔ الیکٹرک کا تعارفکے۔ الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے۔ 1913 میں بنی کمپنی کی پاکستان میں شمولیت کے ای ایس ای کے نام سے ہوئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت 6500 مربع کلومیٹر علاقے کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے 66.4 فیصد حصص (شیئرز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ ہیں، اور کے ایس ای پاور کی ملکیت ہیں۔ یہ سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد حصص ہیں۔