سندھ ہائی کورٹ کی مرزا اختیار بیگ کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست پر لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے مرزا اختیار بیگ کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست پر لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں مرزا اختیار بیگ کی دوہری شہریت کیخلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک جواب کیوں جمع نہیں کرایا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ مرزا اختیاربیگ دوہری شہریت نہیں رکھتے۔ مراز اختیار بیگ کی جانب سیکوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔