ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کر گئی،الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کر دیا

مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے،الیکشن کمیشن

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 15 اپریل 2024 16:20

ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کر گئی،الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل2024 ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیاگیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے اور خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، جبکہ بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی تھی۔

2018ءمیں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2023ءمیں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تھی۔ 2018ءمیں دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔2023ءمیں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک تھی۔ 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔سندھ میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک تھی۔

2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔2023ءمیں خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک تھی۔ 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔بلوچستان میں 2023ءمیں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک تھی۔ 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔