جاپان کے ڈپارٹمنٹ اسٹورسے سونے کابنا کپ چورلے اڑا

خالص 24 قیراط سونے سے بنے چائے کے کپ کی قیمت65ہزارڈالر سے زیادہ ہے،سٹور ترجمان

پیر 15 اپریل 2024 22:52

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جاپان کے ایک ڈپارٹمنٹ اسٹورسے سونے کابنا ایک کپ چوری ہو گیا ہے جس کی مالیت65ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ بتائی جارہی ہے کپ کو ایک ایسے ڈسپلے باکس میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جس پر تالا نہیں لگا تھا،خالص 24 قیراط سونے سے بنا یہ چائے کا کپ ٹوکیو کی ایک بڑی چین، تاکاشیمایا کے ایک اسٹور سے غائب ہوا جہاں سونے کی بنی چیزوں کو فروخت کرنے کے لیے ان کی نمائش کی جارہی تھی تاکاشیمایا کے ایک ترجمان نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ کپ ،چمکیلے چائے کے اور کھانے پینے کے برتنوں اور صارفین کے لییڈسپلے میں رکھی گئی ایک ہزار نادر اشیا میں مہنگا ترین تھا ترجمان نے بتایا کہ اس وقت اسے تالے کے بغیرایک شفاف باکس میں رکھا گیا تھا تاکہ صارفین اسے قریب سے دیکھنے کے لیے آسانی سے باہر نکال سکیں،مقامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ کہ سیکورٹی فوٹیج میں ایک شخص کو اپنے بیگ میں کپ رکھتے اور موقع سے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے‘ترجمان نے کہا کہ نمائش جاری رہے گی لیکن تاکاشیمایا اپنی سیکیورٹی کو سخت کر دے گا سونے کی اشیا کی چوری کوئی نہیں بات نہیں 2019 میں برطانیہ کے بلینہم پیلس میں ہونے والی ایک نمائش سے خالص سونے کا بنا ہوا ایک انوکھا کموڈ چوری ہو گیا تھا جس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بتائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بلینہم پیلس لندن کے مغربی علاقے میں واقع ہے اسی محل میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل بھی پیدا ہوئے تھے سونے کا کموڈ اٹلی کے ایک فن کار ماو ریزیو کیٹیلن نے بنایا تھا اور اسے صرف دو روز قبل ہی بلینہم پیلس میں نصب کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ کموڈ چوری کرنے والے لوگ دو گاڑیوں میں آئے تھے جب کہ کموڈ پیلس کے نکاسی نظام سے جڑا ہوا تھا. پولیس کے مطابق کموڈ نکال کر لے جانے سے محل میں پانی بھر گیا جس سے اس تاریخی ورثے کو بھی نقصان پہنچا