غزہ قتل گاہ بن چکا، ہسپتال اسکول بستیاں مساجد کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ، مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی

پیر 15 اپریل 2024 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ ممتاز بزرگ عالم دین حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے ایک اہم ترین پیغام میں کہا فلسطین کے مظلوم مجبور عوام بچوں۔عورتوں۔ بزرگوں کو انکے اپنے وطن میں جس بے دردی کیساتھ شہید کیا جارہا ہے ہسپتال اسکول بستیاں مساجد کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں غزہ قتل گاہ بن چکا ہے ان پر پانی غذا تک کو روکا گیا زخمیوں کا علاج تک میسر نہیں دنیا دیکھ لے یہ مہذب ہیں یہ جنگلی ہیں بین الاقوامی دہشت گرد ہیں انسانیت کے قاتل و مجرم جھوٹے مکار ہیں ان پر اللہ کاغذاب نازل ہو کر رہے گا ان شائ اللہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا مسلم حکمرانوں تم کو کیا ہوگیا ہے اتنے ڈر پوک ہو حد کردی تم کو دیکھ کر شرم آتی ہے یاد رکھوں یہ کافر دشمن تمھاری حفاظت نہیں کرے گا یہ تمھارے دوست نہیں ہوسکتے جب موقع ملے گا یہ تم کو ختم کردیگا یہ انکا مشن ہے ،کامیاب وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جہاد کاپرچم بلند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا حکمرانوں کم سے کم فلسطین کے بچوں عورتوں سے سبق حاصل کرلو وہ جس مضبوط ایمان کے ساتھ دشمن کے سامنے جہاد کا پرچم بلند کیے ہوئے ہیں۔ ہمیں دنیااسلام کو پیغام دینا ہوگا اٹھناہوگا بہت دیر ہوگئی مزید وقت نہیں ہے ۔