سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈہاک ججز کی مستقلی پر جسٹس ہیلپ لائن کی مبارکباد

پیر 15 اپریل 2024 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹر نیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ،سیکریٹری جنرل حارث امین بھٹی،سید اسرار علی ایڈوکیٹ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،سیدذوالفقارشاہ اور دیگرنے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈہاک ججزجسٹس امجد علی بھئیو،جسٹس ثناء اکرم منہاس،جسٹس جواد اکبر سروانہ،جسٹس محمد عبدالرحمن،جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو کو صدر پاکستان کی منظوری سے مستقل کرنے اور مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور ملک بھر کی بارایسوسی ایشنزکے سالانہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے وکلا رہنماؤں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلی عدلیہ،ہائی کورٹس،ڈسٹرکٹس کورٹ میں ججز کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔