مسلم امہ اختلافات بھلا کر ایران کو لبیک کہیں، چوہدری برجیس طاہر

غزہ میں جاری نسل کشی کے بعد ایران کی کوشش قابل عمل اقدام ہے، سابق وفاقی وزیر

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن سابق گورنر وفاقی وزیرامورکشمیرچوہدری محمد برجیس طاہر کا کہناہے کہ وقت آگیاہے کہ مسلم امہ اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ذاتی اختلافات بھلاکر ایران کی حمایت میں لبیک کہیں جس طرح دوسری قومیں متحدہوکراسرائیل کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں،فلسطینی قوم کی نسل کشی اور تباہی کے بعداب مسلم امہ کو سمجھ آجانی چاہئے کی اگرہم آج بھی متحدنہ ہوئے توآنے والا وقت ہمارے لئے سخت سبق لے کرآئیگا اورمسلمانوں کی تبآہی کوکوئی نہیں روک سکے گا۔

فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی اورشہادتوں کی ایک طویل فہرست ہے،ایران کی کوششوں کوہرمسلمان قدرکی نگاہ سیدیکھ رہاہے،اسلامی دنیا کاواحد ملک ایران ہے جس نے ہمت کا مظاہرہ کیااورامت مسلمہ کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا،انکی اس کاوش کومسلم امہ میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جارہاہے،ایرانی دفتر پر حملے کو بڑی کشیدگی کے طور پردیکھا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

آج کی ایرانی پیشرفت کے بعدخطے میں ایک نئی تشویش خطرناک صورت حال اختیار کرگئی ہے جوکسی بھی عالمی جنگ کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے اس سنگین صورت حال میں امت مسلمہ کوایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے،اس کے برعکس ایرانی حملہ کے بعد امریکہ کاچوغلہ پن بھی کھل کر سامنے آگیاہے،اگر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں اہم فیصلہ کرتی توشائدخطے کوآج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔

وہ مسلم لیگ ن کیمپ آفس میں اہل حلقہ سے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر میاں اعجازحسین بھٹی سابق ایم پی اے ۔حاجی عرفان الحسن بھٹی سمیت ورکروں کارکنوں کی بھاری تعدادموجودتھی