نان بائیوں نے پنجاب حکومت کے روٹی ،نان قیمتوں میں کمی کے احکامات کو مسترد کردیا

جلی اور سوئی گیس اور ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کارجحان ہے اور اس صورتحال میں پنجاب حکومت کی نئی قیمتوں کے مطابق روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی نہیں کرسکتے

منگل 16 اپریل 2024 18:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی طرف سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے احکامات کو نان بائیوں نے مسترد کردیا ہے اور منگل کے روز مکمل ہڑتال کر کے تمام ضلع چکوال کے تندور بند کردیے گئے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے حکومتی احکامات کی نفی کرنے والے تندور والوں پر بھاری بھرکم جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

نان بائی ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے مطابق روٹی اور نان کی قیمتوں کا تعین کرتے وقت ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ بجلی اور سوئی گیس اور ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کارجحان ہے اور اس صورتحال میں پنجاب حکومت کی نئی قیمتوں کے مطابق روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی نہیں کرسکتے۔ تندور بند ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔