سعودی وفد کے دورے سے پاکستان سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا،یونائٹیڈ بزنس گروپ

دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیزہوگی،ایس ایم تنویر،زبیرطفیل،خالدتواب،حنیف گوہر،مظہرعلی ناصر

منگل 16 اپریل 2024 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیف پیٹرن ایس ایم تنویر،صدر زبیر طفیل،چیئرمین سندھ زون خالد تواب،سیکریٹری جنرل سندھ حنیف گوہر،کورکمیٹی ممبر مظہر علی ناصر اور دیگررہنماں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کی قیادت میں سعودی وفد کے پاکستان کے جاری دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا بلکہ دوسرے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ملک میں مواقع تلاش کرنے کی طرف راغب کرے گا۔

یوبی جی رہنماں نے کہا کہ اس دورے سے باضابطہ معاشی عمل شروع ہونے کی توقع ہے، خاص طور پر برآمدی شعبے میں، جو کہ غیر ملکی ذخائر کو تقویت دینے اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے نجی شعبے زراعت، ٹیکسٹائل، آئی ٹی، فارما سیوٹیکل، موبائل ٹیکنالوجی، کھیلوں کا سامان، معدنیات، اور ریکوڈک پروجیکٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں، توقع ہے کہ مواقعوں کے اس وسیع میدان سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں مدد ملے گی۔

یو بی جی قائدین نے کہا کہ سعودی عرب کی 5 بلین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے جو نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو بھی فروغ ملے گا، سعودی عرب سے سرمائے کی آمد سے اسلامی ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے جو کہ پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔مزید برآں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان کی علاقائی حیثیت کو بلند کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کے مرکز کے طور پر جگہ ملے گی، اس سے نہ صرف پاکستان کا امیج بہتر ہو گابلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر اس کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرے گا۔