بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کا کردار

پاک فوج کی مقامی عوام میں بیداری کی مہم ،پاک فوج نہ صرف صوبے میں بحالی امن کے لئے کوشاں

منگل 16 اپریل 2024 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کا کردار، پاک فوج کی مقامی عوام میں بیداری کی مہم ،پاک فوج نہ صرف صوبے میں بحالی امن کے لئے کوشاں ہے بلکہ تعلیم، صحت سمیت سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی مصروف عمل ہے، پاک فوج نے سی پیک منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کے لئے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ، اس سلسلے میں بلوچستان کی سلامتی کے لئے مشکلات کے باوجودپاک فوج نے مقامی عوام میں بیداری کی مہم چلائی،آگاہی مہم کے بعد عوام کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی، اس مہم کے نتیجے میں عسکریت پسندی میں ملوث افراد نے ہتھیار ڈال دئیے اور عام زندگی گزارنے کے لیے دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہونا شروع کر دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں اور بلوچوں کی خوشحال اور بامقصد زندگی گزارنے کی صلاحیت کو فروغ دیا ہے، ان منصوبوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹس، کیڈٹ کالجز، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا قیام شامل ہے، گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا، سی پیک (CPEC)میں ہزاروں چینی انجینئرز، ورکرز اور چینی حکام کو سیکیورٹی بھی پاک فوج نے ہی فراہم کی، پاک فوج نے سی پیک منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کے لئے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، اس حوالے سے چینی وزیر برائے قومی دفاع نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی مخلصانہ کاوشوں اور سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کو بھی سراہا، بلوچستان میں سب سے اہم او ر ضروری پہلو بلوچ آبادی کے لوگوں میں بنیادی تعلیم کا فروغ تھا، تعلیم کے فقدان نے بلوچستان کی عوام اور نسلوں کو درحقیقت شرپسندوں کے لئے یرغمال بنائے رکھا، پاک فوج اور حکومت بلوچستان نے مقامی تعلیمی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے صوبے کے مختلف دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے نئے ادارے قائم کیے ، جن نوجوانوں کو شرپسندوں نے دہشتگردی کے طور پر استعمال کیا آج وہ سکولوں اور کالجوں میں جانے لگ گئے ہیں ، آج انہی تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ نوجوان افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تعلیمی سہولیات، پانی کے نظام اور طبی سہولیات کی فراہمی میں پاک فوج نے بلوچستان کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ، ریکوڈک منصوبہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور بلوچستان کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی سونے اور تانبے کی کان ہوگی، یہ منصوبہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نہ صرف پاکستان کا سرمایہ کارانہ دوست تاثر بحال ہو گا بلکہ اس سے بڑے اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بحال ہونے پر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں پہلے سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ، آج پاک فوج کی زبردست کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔