Live Updates

ٌمیاں محمدنوازشریف نے ایک عام سے کارکن کو آسمان کی بلندیوں تک پہچا دیاہے ، محمد حسین گولہ

منگل 16 اپریل 2024 20:30

[مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے ایک عام سے کارکن کو آسمان کی بلندیوں تک پہچا دیاہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ بنانا ایک بڑا فیصلہ ہے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں ایک امید جاگ گئی ہے سیدال خان ناصر کو نصیر آباد ڈویژن کے کارکنوں کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بننے پر انہیں مبارکباد دیتے ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنایا جائیگا امید ہے وہ کارکنوں کے مسائل کیطرف تواجہ دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویژن کے صدر سابق قومی اسمبلی کے امیدوار میاں محمدحسین گولہ نے نصیر آباد ڈویژن کے کارکنوں سے عید ملنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے کارکن مایوس نہ ہو %ن شائاللہ قربانی دینے والے کارکنوں کو اہمیت دی جائیگی پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی بدولت بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بناکر ابھری ہے الیکشن میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی اکثریتی جماعت بن چکی ہے بلوچستان اور وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کا اہم رول ہوگا وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف وزیراعلی پنجاب دختر پاکستان محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ جسطرح محنت کررہے ہے %ن شائاللہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ملک کی معیشت درست سمت کیطرف گامزن ہوگا مہنگائی دہشت گردی بیروزگاری کا قلع قمع کیا جائیگا پاکستانی قوم کو جلد بڑی خوشخبری دی جائیگی پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی بہت جلد بلوچستان کے کارکنوں کو صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کوئٹہ میں بلاکر انکے مسائل سنیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات