وز یر اعلیٰ بلوچستان کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد، مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 16 اپریل 2024 20:35

ْاسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور چئیرمین سینٹ منتخب پر مبارکباد دی اس موقع پرسابق نگراں وزیراعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے ملاقات میں مختلف امور خصوصاً بلوچستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔