پرویز الٰہی نے اپنے پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پرویز الٰہی کی جانب سے الیکشن کمیشن، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 10:44
(جاری ہے)
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔
خیال رہے کہ پرویزالٰہی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاتھا۔حلقے کے ووٹرمحمدارشد نے پی پی 32 سے اجازت ملنے کیخلاف اپیل دائرکی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی،عدالت پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی الیکشن 2024 کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے تھی۔ اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنا یاتھا۔پرویز الٰہی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔ پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد ہوئے تھے۔ مزید یہ کہا گیا تھاکہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.