ملک وقوم کیلئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی خدمات لازوال ہیں‘رانا جمیل منج

ملک کو مشکلات اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں پیپلز پارٹی کاکردار قابل ستائش ہے‘ جنرل سیکرٹری لاہور

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں پیپلز پارٹی کاکردار قابل ستائش ہے ،ملک وقوم کیلئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی خدمات لازوال ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عہد آفریں شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں عوامی و ملکی مفادات کی خاطر سیاست کی بلاشبہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں جن کی زندگی کا محور قوم اور وطن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا شہید بھٹو کی طرح قوم کی خدمت کررہے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام دیکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایاجبکہ 73کا متفقہ آئین ان کا شاندار کارنامہ تھا ۔ آئین پاکستان پر من و عن عمل کر کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے عوامی خدمت کے لیئے پیپلز پارٹی کی شکل میں جو بیج بویا تھا آج وہ تناور درخت بن کر عوام کو سایہ فراہم کررہا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی عوام کو بااختیار بنانا چاہتے تھے ، ذوالفقار علی بھٹو شہیدپاکستان کی سیاست میں آج بھی مقبول ترین شخصیت کی طرح عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔