کمبوڈیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاکآث

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کمبوڈیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے کمبوڈ ین نیشنل پولیس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کمبوڈیا میں 13 سے 16 اپریل تک نئے سال کی روایتی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 4 دن کی چھٹی کے دوران کل 64 سڑک حادثات ریکارڈ کیے گئے اور زیادہ تر حادثات موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یواین ڈی پی)اور نیشنل روڈ سیفٹی کمیٹی کی مشترکہ طور پر کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا میں اموات اور زخمیوں کی سب سے بڑی وجہ سڑک حادثات ہیں اور اس سے ملک کو سالانہ 466 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔