پرائیویٹ کالجز نے بلا جواز فیس وصولی کی آڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنا شروع کر دیا، رول نمبر سلپ فیس ادائیگی سے مشروط قرار دیدی گئی
بدھ 17 اپریل 2024 18:19
(جاری ہے)
مظفرآباد کے مختلف گنجان آباد علاقوں محلوں گلیوں کاروباری مراکز میں قائم ان تعلیمی اداروں کے مالکان نے لوٹ مار کے لیے والدین اور طلباء و طالبات کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کرتے ہوئے ان سے خود ساختہ فیس وصولی کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے رول نمبر سلپس روک رکھی ہیں۔
گزشتہ روز والدین کے ایک بڑے وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے امتحان سر پر ہیں جبکہ اداروں نے ان کی فیس کے بقایاجات نکال رکھے ہیں حالانکہ ہم نے ہر ماہ کی فیس جمع کروا رکھی ہیں اور رسیدیں ہمارے پاس موجود ہیں مگر اداروں نے ان سے ماہانہ ٹیسٹ اور دیگر فنکشنز کے نام پر بقایا جات بنا رکھے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اداروں کا یہ کہنا ہے کہ ان لوگوں نے چار ماہ سے زائد کی فیس ادا نہیں کی۔ جس کی وجہ سے ہم نے رول نمبرز سلپس روک رکھی ہیں جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ ادارے بلا جواز تنگ کر رہے ہیں۔ چار ماہ کی فیس اور چھٹیوں کی فیس بھی ہم سے وصول کرنے کے بعد مزید پیسے طلب کر رہے ہیں اور رول نمبر سلپس روک کر ہمیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ والدین اور طلباء و طالبات نے ارباب اختیار سمیت محکمہ تعلیم کالجز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اداروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور ہمیں ہماری رول نمبر سلپس واگزار کروا کر دی جائیں تاکہ یکسوئی سے اپنے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.