مظفر آباد، معذور افراد کو معاشرتی و معاشی طور پر منظم و مستحکم ہونے کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، چیئرمین سہارا ویلفیئر

بدھ 17 اپریل 2024 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین سہارا ویلفیئر ڈی آر ایم سی رجسٹرڈ مظفرآباد آزاد کشمیر ندیم احمد اعوان نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرتی و معاشی طور پر منظم و مستحکم ہونے کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ جو ان کے پاس نہیں ہے۔ علیحدہ اور اپنے پلیٹ فارم کے لیے دو چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔ انکے ہونے سے معذور افراد خود بخود منظم مرحد اور ایک راہ پر چل پڑیں گے۔

محکمہ براء معذوراں آزاد کشمیر کا قیام جس کے ذریعہ اور جہاں معذور افراد کے کوائف اکھٹے ہوں اور معذور افراد کا سرکاری طر پر وجود تسلیم ہو۔اسی محکمہ کے ذریعے تمام تر سہولیات فراہم ہوں یہ پہلا پلیٹ فارم ہے۔انہوں نیکہا کہ نمایندگی۔وارڈ لیول تا پارلیمنٹ تک مخصوص نشست مختص کروانا جسطرح اقلیتوں اور خواتین و دیگر کے لیے نشستیں مختص ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دوسرا پلیٹ فارم ہے جہان سے ہوکر معذور افراد اپنی آواز حکومت اور حکام بالا تک پہنچا سکتے ہیں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں۔ندیم احمد اعوان نے مذید کہا کہ معذور افراد کل آبادی کا دس سے بارہ فیصد ہیں۔ ووٹ بھی دیتے ہیں لیکن پلیٹ فارم اپنا نہ ہونے سے غیر منظم اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور گداگری سے لطف اندوز ہو کر روزی کمانے پر مجبور ہیں۔جو کہ معاشرتی بے حسی کی انتہا ہے۔