وڈھ کے عوام 21 اپریل کو کلہاڑا پر مہر ثبت کرکے نظریاتی سوچ کوتقویت دیں گے، جاوید بلوچ

بدھ 17 اپریل 2024 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء چیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ وڈھ کے عوام 21 اپریل کو کلہاڑا پر ووٹ لگا کر تخت جھالاوان میں بلوچ قومی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پرفکر نظریاتی سوچ کوتقویت دیں گے۔ سرداراخترجان مینگل کی ولولہ انگیز باعمل سیاسی کردار کو مزید توانا بناکر میرجہانزیب مینگل کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

بی این پی کا مقابلہ ستر سالہ استحصال برپا کرنے والے نادیدہ قوتوں سے ہے جو بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے ہمیشہ مصنوعی شعور سے ہاری عناصر کو عوام پر مسلط کرنے کی طفلانہ سازش کے تحت وقوع پزیر ہوتیرہتے ہیںوڈھ کے عوام نے بلوچستان دھرتی وبلوچ قومی بقاء کیلئے ہمیشہ تاریخی کردار رقم کی ہے فرنگی سے لیکر استحصال کرایہ کے دہشت گردوں اور ڈیتھ اسکواڈ کے سامنے کبھی بھی سر خم تسلیم نہیں کیاوڈھ الیکشن میں سرکاری مشینری کابے دریغ استعمال بلوچستان کی سیاسی عمل میں وڈھ کے عوام کی قومی وسیاسی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے کہ یہاں کے عوام اپنے سیاسی قومی ثقافتی تاریخی اور انسانی اصولوں پر کار بند دیار نوری نصیر خان کی عظمت کو تحفظ دے رہے ہیں جو تحفظ بلوچستان قومی ننگ ناموس ہے وڈھ کے عوام بی این پی کی سیاسی قیادت پر بھرپور اعتماد کرکے فارم 45میں میر جہانزیب مینگل کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے فارم 47 میں ردوبدل کاموقع ہی نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی ڈیتھ کلر کواپنے سیاسی وراثت پر مسلط کرنے کی مہم جوئی کو کامیاب ہونے دیں گے وڈھ کے عوام میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کرکے سرداراخترجان مینگل کی قیادت کو مضبوط بناکر لاپتہ افراد و جاری ناانصافیوں کے خلاف ان کی موثر آ واژ کو مزید توانا اور طاقتور بناکر قومی فرض کوخوب نبھائیں۔