oایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائوکرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 04:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ اور شہر کے مختلف مقامات پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو مسترد کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کرکے کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پاکستان ہائوس میں ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی قابل قبول نہیں۔